میاں محمد سومرو نے 16 نومبر 2007ء کو پاکستان کے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔ اس سے پہلے آپ چیئرمین سینیٹ پاکستان تھے۔ پیشے کے اعتبار سے بینکار رہے ہیں۔
میاں محمد سومرو19اگست 1950ء -کو پیدا ہوئے شکار پور کے اہم سومرو خاندان اور قبیلے سے تعلق ہے اس سے قبل میاں محمد سومرو ایک بینکار، کی حیثیت سے جانے جاتے تھے پھر مشرف دور حکومت میں میاں محمد سومرو کو سندھ کا گورنر مقرر کیا گیا اس کے بعد سینٹ کے چئیرمین بنائے گئے پھر میاں محمد سومرو شوکت عزیز کے مستعفی ہوجانے کے بعد عبوری وزیرآعظم مقرر کیئے گئے پرویز مشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد میاں محمد سومرو کو پاکستان کا عبوری صدر مقرر کیا گیا
میاں محمد سومرونے 18 اگست 2008ء کو پاکستان کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔
میاں محمد سومرونے 18 اگست 2008ء کو پاکستان کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔